سائبر حملہ کرکے وائٹ ہاوٴس کے کمپیوٹرز ہیک کرلئے گئے، امریکی اخبار

بدھ 29 اکتوبر 2014 20:57

سائبر حملہ کرکے وائٹ ہاوٴس کے کمپیوٹرز ہیک کرلئے گئے، امریکی اخبار

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء ) امریکی صدر براک اوباما کی سرکاری رہائش گھر وائٹ ہاوٴس کے کمپیوٹرز پر سائبر حملہ کرتے ہوئے وہاں کے کمپیوٹر ہیک کر لیے گئے.امریکی اخبار کے مطابق وائٹ ہاوٴس میں موجود دفتر کے کمپیوٹر ہیک کر کے اس کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی ہے، کمپیوٹر ہیک کرنے کی اطلاع ایک امریکی دوست ملک نے دی جس کے بعد حکام نے اس کی تفتیش شروع کردی ہے، حکام کا ماننا ہے کہ اس سائبر حملے کے پیچھے کوئی ملک کا ہاتھ ہوسکتا ہے تاہم ابھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا ہے کون سی ریاستی طاقت اس واقعے کے پیچھے کام کر رہی ہے، دوسری جانب وائٹ ہاوٴس کے جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے سے وائٹ ہاوٴس دفتر کے چند کلاسیفائیڈ کمپیوٹر متاثر ہوئے ہیں۔

ایک امریکی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حالیہ سائبر حملے کے بعد سے ماہرین نے ان کلاسیفائیڈ کمپیوٹر کے بارے میں اپنی تشویش ظاہر کی تھی، اس تازہ واقعے کے بعد اس طرح کمپیوٹر کے ڈیٹا تک رسائی کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے کیونکہ کہ بہت سی قوتیں ہیں جو امریکا کی اہم معلومات کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جب کہ امریکا کا خیال ہے کہ روس کی ریاست بھی اس طرح کی کوشش کے پیچھے ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق اس ہیکنگ کا انکشاف دو ہفتے قبل ہوا تھا جس کے بعد وائٹ ہاوٴس کیاکثر ملازمین کو اپنے پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ،امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور سیکورٹی سروسز ہیکنگ کی تفتیش کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :