لاہورہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی،مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام پرپابندی کیلئے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی

بدھ 29 اکتوبر 2014 22:57

لاہورہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی،مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام پرپابندی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) لاہورہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی،مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام پرپابندی کیلئے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وصیت کے ذریعے عہدے پر براجمان ہیں،میاں نواز شریف جعلی انتخابات کے ذریعے پارٹی کی صدارت پرقابض ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی میں کبھی انتخابات ہی نہیں کروائے گئے،انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں انتخابات نہ کرانا پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ اور آئین کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جماعتی انتخابات نہ کرانے پر پاکستان پیپلز پارٹی،مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام ف پر مستقل پابندی لگانیکاحکم دیاجائے،عدالت نیرجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لیا،رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدائت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :