دستی بم کو ناکارہ بناتے ہوئے زخمی ہونیوالا سب انسپکٹر کراچی کے ہسپتال میں دم توڑ گیا

بدھ 29 اکتوبر 2014 23:04

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء ) گزشتہ روز دستی بم کو ناکارہ بناتے ہوئے زخمی ہونیوالا سب انسپکٹر کراچی کے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے حکم پر اے سیکشن تھانے میں بم ڈسپوژل اسکواڈ کے سب انسپکٹر سلیم وسطرؤ اور اے ایس آئی خان بہادر دستی بموں کو ناکاراہ بنانے پہنچے تھے کہ اس دوران ایک بم کے پھٹ جانے کی سبب سب انسپکٹر سلیم سطرؤ شدید ذخمی ہوگئے اور انکے دونوں ہاتھ شدید متاثر ہوئے واقع کے فوراِِبعد سب انسپکٹر کو سول اسپتال ٹنڈالہ یار کے بعد سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا اور بعد ازاں وہاں سے بھی کراچی منتقل کر دیا گیا جہاں بدھ کے روز سلیم وسطرؤ کراچی کے نجی اسپتال میں ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے سب انسپکٹر کے شہید ہونے پر ٹنڈوالہ یار اور حیدرآباد میں محکمہ پولیس میں انتہائی دکھ پایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :