دنیا بھر میں اپنے کام سے مختلف شعبوں میں نام کمانے والی 100 خواتین کی فہرست جاری کردی گئی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 11:52

دنیا بھر میں اپنے کام سے مختلف شعبوں میں نام کمانے والی 100 خواتین کی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) دنیا بھر میں اپنے کام سے مختلف شعبوں میں نام کمانے والی 100 خواتین کی فہرست جاری کردی گئی ہے ‘ فہرست میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی پانچ خواتین کے نام بھی شامل ہیں ‘یہ فہرست برطانوی نشریاتی ادارے نے جاری کی جو ان خواتین کیناموں پر مبنی ہے جنہوں نے ،سائنس اورآرٹ کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار سے دنیا بھر میں نام کمایااور خوب شہرت اور عزت پائی۔

(جاری ہے)

فہرست میں پاکستانی آسکر ایوارڈ یافتہ خاتون شرمین عبید چنائے، پاکستان کی پہلی خاتون کارٹونسٹ نگار نذر،انٹر نیٹ حقوق کی سرگرم کارکن ثناسلیم ،انسانی حقوق کی کارکن اور فلم ڈائریکٹرپاکستانی نژاد برطانوی شہری سارہ خان اور سینئرڈائریکٹر ورلڈ اکنامک فورم سعدیہ زاہدی کے نام شامل ہیں۔ 100خواتین کی اس فہرست میں حال ہی میں امن کا نوبیل انعام اپنے نام کرنے والی پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کا نام شامل نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :