مولانا لطف الرحمان نے ہماری خواتین کو گالی دی، احتجاج کیا تو ہنگامہ آرائی کی گئی: شاہ فرمان
جمعرات 30 اکتوبر 2014 19:19
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر۔2014ء) خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر قانون مردو عورت کے لئے برابر ہے اور آئین میں کہیں نہیں لکھا ہوا کہ عورتیں کسی جلسے یا احتجاج میں شرکت نہیں کر سکتیں،مجھے لگتا ہے کہ مولانا لطف الرحمان صوبے کی ثقافت اور عوارت سے متعلق اسلامی تعلیمات سے ناوقف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہماری خواتین سے متعلق غلط زبان استعمال کی ۔
میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے ریمارکس پر ہم احتجاجاً کھڑے ہو گئے کیونکہ اس بد تہذیبی کا جواب ہم ایوان میں نہیں دے سکتے تھے ، ہماری خواتین کو گالی دینے پر ہمارے احتجاج کے بعد ہنگامہ آرائی کی گئی اور ایوان کا تقدس پامال کیا گیا، ہمارا خیال تھا ہم ان پرانے لوگوں سے سیکھیں گے مگر ہمیں مایوسی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے اجلاس میں آج جو کچھ ہوا اس کا نہ تو اسلام سے کوئی تعلق ہے اورہی پختون ثقافت سے، یہ جمیعت علماءاسلام (ف) کا چہرہ ہے، ہم نے ان کو پارلیمانی زبان سیکھانے کی کوشش کی لیکن ہم مایوس ہوئے کیونکہ انہیں تو گالیوں کے سوا کچھ بھی نہیں آ تا۔
واضح رہے آج خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا جس پر ایوان مچھلی منڈی بنا رہا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.