وزیر اعظم نے وفاقی وزراء،وزرائے مملکت کے غیر ضروری غیر ملکی دوروں پر پابندی لگا دی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 20:09

وزیر اعظم نے وفاقی وزراء،وزرائے مملکت کے غیر ضروری غیر ملکی دوروں پر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء)وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے غیر ضروری غیر ملکی دوروں پر پابندی لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے وزیر اعظم ہاؤس کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت اپنی وزارتوں کے کام پر توجہ دیں ، وزراء صرف انتہائی ضروری کانفرنس یا اجلاس میں شرکت کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں اس کے علاوہ کانفرنس اور اجلاسوں میں متعلقہ ممالک میں پاکستانی سفیر نمائندگی کریں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وزراء کی غیر حاضری وزارتوں کی کاکردگی کو متاثر کر رہی ہے ۔