بلدیاتی انتخابات کے لئے پنجاب حکومت نے گرین سگنل دیدیا

جمعرات 30 اکتوبر 2014 21:12

بلدیاتی انتخابات کے لئے پنجاب حکومت نے گرین سگنل دیدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر۔2014ء) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ صبح الیکشن کرنے کے لئے تیار ہیں۔ تاخیر ہماری طرف سے نہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے ہے۔سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی مضبوطی کا باعث بنیں گے۔

(جاری ہے)

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گیند اب الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ہے۔ اب فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے آٹھ ہزار 338 حلقہ بندیاں کرکے دی گئیں جن میں سے صرف 273 حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا گیا۔ عمران خان دھرنا سیاست کے بجائے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :