Live Updates

دھرنے کی سیاست نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، شہباز شریف

جمعہ 31 اکتوبر 2014 11:41

دھرنے کی سیاست نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، شہباز شریف

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے کی سیاست سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ، کہتے ہیں سمندر پار پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

لندن میں لیگی ورکرز سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ملک کے لیے خدمات ہیں ، انھیں سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں گے ۔

مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پولیس میں بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات