گلوبٹ نے جو شر انگیزی کی تھی اس کو اس کی سز امل گئی ‘ اداکار اسد شیخ

جمعہ 31 اکتوبر 2014 11:43

گلوبٹ نے جو شر انگیزی کی تھی اس کو اس کی سز امل گئی ‘ اداکار اسد شیخ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء )فلم ،ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار اسد شیخ نے کہا ہے کہ گلوبٹ نے جو شر انگیزی کی تھی اس کو اس کی سز امل گئی ہے،دنیا مکافات عمل ہے جو جیسا کرے گا ویسابھرے گا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گلوبٹ جیسے جتنے بھی لوگ جو پاکستان میں انتشار پید اکرتے ہے انکو بھی الٹا لٹکا دینا چاہیے تاکہ وہ بھی دنیا کیلئے عبرت کا نشان بن جائیں۔انہوں نے کہاکہ میری گلوبٹ سے کوئی ذاتی عداوت نہیں مگرہر اس شخص سے جنگ ہے جو لوگوں کے حقوق کو پامال کرتاہے ۔