بگ بی امیتابھ بچن بھی وزیر اعظم کی صاف بھارت مہم میں شامل

جمعہ 31 اکتوبر 2014 12:16

بگ بی امیتابھ بچن بھی وزیر اعظم کی صاف بھارت مہم میں شامل

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء) امیتابھ بچّن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر پر جھاڑو لگانے کی تصاویر لگائی ہیں۔

(جاری ہے)

تصاویر میں ٹریک سوٹ پہنے امیتابھ بچّن ممبئی کے جوہو علاقے میں جھاڑو دیتے ہوئے نظر آئے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے اس مہم میں سبھی کو شامل ہونا چاہئے۔ امیتابھ سے پہلے کرکٹر سچن ٹنڈولکر، اداکار سلمان خان اور عامر خان بھی صاف بھارت مہم سے منسلک ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :