او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کیخلاف تحریک التوا جمع، اپوزیشن کا قومی اسمبلی کے باہر دھرنا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 12:21

او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کیخلاف تحریک التوا جمع، اپوزیشن کا قومی اسمبلی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری اور ملازمین پر شیلنگ ، تشدد کیخلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی،اپوزیشن جماعتوں کا قومی اسمبلی سے واک آئوٹ ، اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیا. قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن نے او جی ڈی سی ایل کی نجکاری اور ملازمین پر تشدد کے خلاف آواز بلند کی اور موقف نہ سنے جانے پر اسمبلی سے واک آئوٹ کیا اور اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ۔

دریں اثناء او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کیخلاف احتجاج کرنے والے ملازمین پر تشدد کیخلاف تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔ تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں مزدوروں کے حق میں آواز اٹھانے سے نہیں روک سکتے ۔

(جاری ہے)

او جی ڈی سی ایل ملازمین پر تشدد کیخلاف پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی ہے ۔

تحریک التواء میں کہا گیا ہے حکومت کا مزدوروں پر تشدد شرمناک ہے ، حکومت کی مزدور دشمن پالیسیاں واضح ہونا شروع ہو گئی ہیں ۔ حکومت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں مزدوروں کے حق میں آواز اٹھانے سے نہیں روک سکتے۔ تحریک التواء شازیہ مری، عمران ظفر لغاری، نفیسہ شاہ، صاحبزادہ طارق اللہ نے جمع کروائی۔