ایونجرزایک بار پھر تہلکہ مچانے کیلئے تیار، ایونجرزایج آف الٹرون کا پہلا ٹریلر ریلیز

جمعہ 31 اکتوبر 2014 12:34

ایونجرزایک بار پھر تہلکہ مچانے کیلئے تیار، ایونجرزایج آف الٹرون کا ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) ایونجرزایک بار پھر بڑی سکرینز پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں۔رابرٹ ڈاؤنی جونیئر،کرس ایوانز اور سکارلٹ جانسن کی نئی سپر ہیرو ایکشن فلم ’ایونجرز ایج آف الٹرون‘کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

2012ء کی دی ایونجرز کے سیکوئل کی ہدایتکاری جوس وہیڈون نے دی ہے جس میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ایوانز،کرس ہیمسورتھ،مارک رفالو،جیریمی رینر،سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن،الزبتھ اولسن،کوبی اسملڈرز اور ارون ٹیلر جانسن مارول کامکس پروڈکشنز کی سابق فلموں کے کرداروں میں موجود ہیں۔

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اس بار نئے ولن الٹرون(جیمز اسپیڈر)کو منظر عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرز کی ٹیم آئرن مین،کیپٹن امریکا،تھور،کوئک سلور،دی ہلک،بلیک وڈو،ہاک آئی،نک فیوری،اسکارلٹ وِچ اور دیگر اْسے روکنے میں مصروف ہیں۔