پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے کمی، فی لٹر 94 روپے 19 پیسے کا ہوگیا
جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء)وزیراعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی باقاعدہ منظوری دیدی ، پٹرول کی قیمت 103 روپے62 پیسے سے کم ہو کر94 روپے 19 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ تمام وزرائے اعلیٰ کو قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے اور کرایوں میں کمی کی ہدایت کر دی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 6 روپے 18 پیسے فی لٹرکمی کی گئی ہے ۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 16 پیسے ، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 14 روپے 68 پیسے کمی اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 94 پیسے 19 پیسے اور ڈیزل 101 روپے 21 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ۔
(جاری ہے)
مٹی کے تیل کی قیمت 87 روپے 52 پیسے، ایچ او بی سی کی نئی قیمت 116 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 83 روپے 4 پیسے فی لٹرہو گئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو قیمتوں میں کمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں ۔ اس طرح مہنگائی میں کمی ہوگی، نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.