بندوقیں جمع کر نے کا شو ق پا کستا نی کو مہنگا پڑ گیا،کینیڈا نے ملکی سلا متی کیلئے خطر ہ قرار دے کر گرفتار کر لیا‘30 سالہ عقیق انصاری کا تعلق کرا چی سے ہے

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:19

بندوقیں جمع کر نے کا شو ق پا کستا نی کو مہنگا پڑ گیا،کینیڈا نے ملکی سلا ..

انٹاریو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) کینیڈا کے حکام نے انٹاریو میں رہائش پذیر ایک پاکستانی کو ’کینیڈا کے لیے ایک خطرہ‘ قرار دے کر گرفتار کر لیا ۔تیس سالہ عقیق انصاری کے وکیل عنصر فاروق کے مطابق انصاری ایک سافٹ ویئر انجینئر ہیں اور ان کا تعلق کراچی سے ہے۔فاروق کے مطابق انصاری کو پستولیں اور بندوقیں جمع کرنے کا شوق ہے۔

فاروق نے کینیڈا کی اخبار دی گلوب اینڈ میل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انصاری پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کا تعلق کراچی میں شدت پسند تنظیموں سے ہے اور انھوں نے بندوقیں جمع کر رکھی ہیں۔انصاری اس وقت جیل میں ہیں اور ان کو امیگریشن قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔تاہم کینیڈا کی پولیس نے اس گرفتاری پر کسی قسم کے تبصرے سے انکار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انصاری کو انٹاریو پولیس نے 27 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔

یہ گرفتاری اس وقت کی گئی ہے جب اس سے چند روز قبل ہی اوٹوا میں دو فوجیوں کو حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ انصاری کو پچھلے سال غیر قانونی طور پر بندوقیں رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ اس حراست کے بعد انصاری نے ایک ڈیل کے تحت یہ تمام بندوقیں حکام کے حوالے کر دی تھیں اور رہائی پائی تھی۔بندوقیں رکھنے کے مقدمے میں انصاری کے وکیل ایڈ برلو نے برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا ’مجھے حیرانگی ہے کہ انصاری کو امیگریشن قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

پچھلے سال جب وہ بندوقوں کے کیس میں گرفتار ہوا تھا تو اس وقت اس پر کینیڈا کے لیے خطرہ ہونے کے الزامات نہیں لگائے گئے تھے۔ اگر یہ الزامات اتنے ہی سنگین ہوتے تو پچھلے سال اس کو کیوں رہا کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :