نیدر لینڈ میں طالبعلموں نے ایمبولینس ڈرون متعارف کروادیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 15:01

نیدر لینڈ میں طالبعلموں نے ایمبولینس ڈرون متعارف کروادیا

آرمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) نیدر لینڈ یونیورسٹی کے طالبعلموں نے ایمبولینس ڈرون متعارف کروادیا جو مریضوں کو فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کرسکے گا،ٹریفک کے مسائل کودیکھتے ہوئے نیدرلینڈ یونیورسٹی کے طالبعلموں نے بنایاایسا ایمبولینس ڈرون جو بغیرکسی تاخیر کے وقت پر پہنچ سکے گا ‘جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایمبولینس ڈرون ایمرجنسی کال پر منٹوں میں ادویات لے کر مریض کے پاس پہنچ سکے گاجہاں کنٹرول روم کے ذریعے مریض کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جاسکے گی،ایمبولینس ڈرون کی کامیاب آزمائشی پرواز کرلی گئی ‘جلد ہی اس کا استعمال شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :