پنجاب بھر کے سرکاری دفاتر کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے غیر ملکی کمپنی کو ٹھیکہ دیدیا گیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 15:48

پنجاب بھر کے سرکاری دفاتر کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے غیر ملکی ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) صوبہ بھر کے سرکاری دفاتر کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے غیر ملکی کمپنی کو ٹھیکہ دیدیا گیا سولر انرجی اور دیگر سامان کراچی ڈرائی پورٹ پر پہنچ گیا ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے بعد صوبہ بھر کے تمام سرکاری سکولوں جنہیں پہلے مرحلہ میں سولر انرجی پر منتقل کرنا ہے ان کی انسپکشن کرکے حتمی رپورٹ ٹھیکیدار کو دی جائیگی پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری دفاتر کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر غیر ملکی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا تھا ٹھیکیدار نے سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے سامان منگوا لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :