Live Updates

مصباح الحق نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 16:33

مصباح الحق نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق آسٹریلیا کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنز کے اعتباد سے کامیاب ترین پاکستانی کپتان بن گئے ہیں اور انہوں نے سابق کپتان عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی میں آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن جب مصباح نے اپنی اننگ کا 63واں رن لیا تو انہوں نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

عمران خان نے 48 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے 2408رنز بنائے تھے جبکہ انضمام الحق نے 31 ٹیسٹ میچوں میں قیادت کرتے ہوئے 2397 رنز بنائے تھے ۔ مصباح الحق اب تک 31 ٹیسٹ میچوں میں قیادت کرتے ہوئے تین سنچریوں اور 23 نصف سنچریوں کی مدد سے دو ہزار 420 رنز سکور کر چکے ہیں جبکہ اس دوران وہ صرف ایک اننگ میں صفر پر آﺅٹ ہوئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :