محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی ، اسٹریٹ لائٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے ،ڈپٹی کمشنر آصف میمن

جمعہ 31 اکتوبر 2014 17:17

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی ، اسٹریٹ لائٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے ، تمام محکمیں اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے ، شہری مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں ، کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ ڈپٹی کمشنر آصف میمن کی پبلک پارک ، ڈرینج اسکیم ، سول اسپتال اور شہر کے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آصف میمن ، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سبحان شورو نے محرم الحرام کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں اسٹیشن روڈ چاندنی چوک ، دولہا کا پڑ ، میر کا پڑ ، پبلک پارک ، ڈرینیج اسکیم اور سول اسپتال کا ہنگامی طو ر پر دورہ کیا اور لوگوں سے مسائل معلوم کئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف میمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں صفائی ستھرائی ، اسٹریٹ لائٹ کے نظام کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ، ہماری کوشش ہے کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنہ نہ اٹھانا پڑے ، تمام محکموں سے روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ لی جارہی ہے اور محرم الحرام کے سلسلے میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سبحان شورو کے آفیس میں ایک ہنگامی سیل قائم کردیا گیا ہے جوکہ 10محرم تک 24گھنٹوں تک کام کرے گا اور کسی بھی علاقے سے کسی قسم کی شکایت موصو ل ہونے پر اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا ، اگر عوام کو کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہو تو وہ ہنگامی سیل سے رابطہ کرے تمام محکمیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں تاکہ محرم الحرام میں ہونے والی مجالس ، ماتمی جلوس ، تعزیے کے جلوسوں کی گذر گاہوں پر صفائی ستھرائی ، اسٹریٹ لائٹ کو بہتر بنایا جاسکے ، کسی محکمے کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور کام نہ کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں بند کردی جائیں گی ، اس موقع پر مختیار کار ممتاز تالپور ، چیف میونسپل آفیسر شکیل میمن ، پبلک ہیلتھ انجینئررشید کٹپر ، نعیم زیدی ، جمن کیہر ودیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :