افغانستان انڈر 19 نے پاکستان کو 69 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 17:25

افغانستان انڈر 19 نے پاکستان کو 69 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء) افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو69 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا افغان ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے احسان اللہ 65 اور محمد سردار ناقابل شکست 56 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ دیگر بلے بازوں میں شاہد اللہ6، حضرت اللہ ذاذئی42، شوکت زمان1، سعید وحید اللہ3، راشد خان18، ضیاءالرحمان 16، محمد ظہیر4، جاوید1 اور کریم جنت کوئی رنز بنائے بغیر آﺅٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد شہابل نے 3، عامر جمال نے 2 جبکہ اویس اقبال اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 41.3 اوورز میں 154 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ پاکستان کی جانب سے سجاول ریاض3، ذیشان ملک9، یوسف بابر32، سعود شکیل5، عمران رفیق20، نور ولی29، عمیر مسعود31، اویس اقبال16، عامر جمال1، محمد شہابل 2 اور مدثر ریاض کوئی رنز بنائے بغیر آﺅٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے ضیاءالرحمان نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شہید اللہ نے 3 اور محمد ظہیر، راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :