سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 18:59

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء)عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں 950 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔اس طرح ملک بھر میں 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت 46850 پر آگئی جو کہ گزشتہ روز 47800 روپے تھیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں 1167 فی اونس ہوگئی ہیں۔اس کے علاوہ دس گرام چاندی کی قیمت 625 روپے پر آگئی ہے۔