چین،تین ایغورمسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کے الزام میں دائر اپیلیں مسترد

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:27

چین،تین ایغورمسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کے الزام میں دائر اپیلیں مسترد

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) چین کے صوبے یْونان کی ایک اعلیٰ عدالت نے پہلی مارچ کو کْنمِنگ ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملوں کے بڑے مجرم حسین محمد اور اْس کے دو ساتھیوں کی اپیلوں کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ماتحت عدالت نے حسین محمد اور اْس کے دو ساتھیوں کو موت کی سزا سنائی تھی۔ اب اگلے مرحلے میں چینی سپریم کورٹ موت کی سزاوٴں پر نظرثانی کرے گی اور اعلیٰ عدالت سے سزا کی تصدیق کے بعد سزا پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ تینوں مجرم ایغور مسلمان ہیں۔ استغاثہ کے مطابق حملے میں انتیس افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :