فرانسیسی جوہری پلانٹس پر نامعلوم ڈرون طیاروں کی پروزایں

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:29

فرانسیسی جوہری پلانٹس پر نامعلوم ڈرون طیاروں کی پروزایں

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) فرانس میں بجلی پیدا کرنے والی سرکاری کمپنی ای ڈی ایف کے یہ کہنے کے بعد کہ اس کے جوہری پلانٹوں میں سے سات پر بغیر پائلٹ کے جہاز منڈھلاتے دیکھے گئے ہیں حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ای ڈی ایف کا کہنا ہے کہ بغیر پائلٹ کے پہلا جہاز 5 اکتوبر کو دیکھا گیا اور اس کے بعد 20 اکتوبر تک اور بھی ڈرون دیکھے گئے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان ڈرونز کے پیچھے کون ہے لیکن ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرگرم گروہ گرین پیس نے ایسی کسی کارروائی سے انکار کیا ہے۔وزیرِ داخلہ بیئرنار کاذنوؤ نے کہا کہ ڈرونز کو بے اثر کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔فرانس کے قانون کے مطابق جوہری پلانٹ کے پانچ کلو میٹر یا 1,000 میٹر کے اطراف میں کوئی جہاز نہیں اڑ سکتا اور فضائیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی ساری جگہوں کی حفاظت کرے۔

(جاری ہے)

فرانس میں 75 فیصد بجلی جوہری پلانٹوں سے حاصل کی جاتی ہے اور ای ڈی ایف 19 جگہوں پر 58 ری ایکٹرز چلا رہی ہے۔کمپنی کے مطابق پہلا ڈرون جنوب مشرقی فرانس میں لیون کے 50 کلو میٹر مشرق میں پر واقع کریز۔مالویل پلانٹ کے اوپر دیکھا گیا۔وزیرِ داخلہ بیئرنار کاذنوؤ نے کہا کہ ایک عدالتی انکوائری شروع کی جا رہی ہے اور اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ پتا چلایا جا سکے کہ وہ ڈرونز کیا تھے اور انھیں بے اثر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :