اسپیکر نے عاشورہ کے بعد استعفوں کی تصد یق کیلئے اسمبلی کو بلانے کی یقین دہانی کروائی ہے ‘ محمود الرشید

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:29

اسپیکر نے عاشورہ کے بعد استعفوں کی تصد یق کیلئے اسمبلی کو بلانے کی یقین ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن واپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ استعفوں کا فیصلہ حتمی ہے اس میں کسی قسم کا لچک سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ‘سپیکر پنجاب اسمبلی نے عاشورہ کے بعد استعفوں کی تصد یق کیلئے تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی کو بلانے کی یقین دہانی کروائی ہے ‘ملکی تباہی کا کوئی اور نہیں (ن) لیگ کی حکو مت اور انکی پالیساں ذمہ دار ہے ‘حکمرانوں کی توجہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے نہیں سرکلر ڈیٹ کی ادائیگیوں سے ”کمیشن “لینے پر مر کوز ہے ‘30نومبر کا تحر یک انصاف کا تاریخی احتجاج حکمرانوں کو اقتدار چھوڑ نے پر مجبور کر دیگا ‘عوام نے حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے نوازشر یف پاکستان کے نہیں (ن) لیگ کے وزیر اعظم بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کے چےئر مین کے آفیشل فوٹوگرافر رضوان رضی سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن واپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اصولی سیاست کرتے ہوئے دھاندلی کیخلاف آواز بلند کی ہے اور جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا اس وقت تک ہم احتجاج جا ری رکھیں گے اور حکمرانوں کو اقتدار چھوڑ نے پر مجبور کر دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ 30نو مبر کو تحر یک انصا ف کا تاریخی احتجاج ہو گا جس میں تحر یک انصاف کے ہزاروں نے بلکہ لاکھوں کا رکنان شر یک ہونگے اور ایک بار پھر حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم اپنا فیصلہ سنائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اب عوام کو کسی صورت بے وقوف نہیں بنا سکتے انکو ہر صورت اب گھر جا نا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :