چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس پر یونس خان کو انعام دینے کااعلان

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:34

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس پر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈکے چےئرمین شہریار خان نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس پر یونس خان کو انعام دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونس خان کی نظر میں پیسے کی کوئی اہمیت نہیں، وہ جو کرتے ہیں ملک اورٹیم کے لیے کرتے ہیں، سلیکشن کمیٹی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کی سفارش کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے پاکستان کانام روشن کیاہے اورپاکستان کرکٹ بورڈ ملالہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے انڈر21نیشنل ویمن کرکٹ چمپئن شپ کوملالہ کے نام سے منسوب کرتاہے یہ چمپئن شپ دسمبر2014میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یونس خان نوجوان کرکٹرز کے لئے رول ماڈل ہیں، آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر بورڈ یونس خان کو انعام دے گا،یونس خان جو بھی کرتا ہے اپنے ملک اور ٹیم کے لئے کرتا ہے، اس کی نظر میں پیسے کی کوئی قدر نہیں۔

شہریار خان نے مزید کہا کہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ ہی ویمنز کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سلیکشن کمیٹی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کی سفارش کرتا ہوں ۔