پی سی بی کا پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے نام سے ٹورنامنٹ کرانے کااعلان

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:37

پی سی بی کا پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے نام سے ٹورنامنٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈنے پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے نام سے ٹورنامنٹ کرانے کااعلان کردیا۔پی سی بی کے زیراہتمام ملالہ انڈر21نیشنل ویمن کرکٹ چمپئن شپ دسمبر2014ء میں ہوگی۔ایونٹ میں 12ریجنل ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

(جاری ہے)

مجموعی طورپر12ٹیموں کی168انڈر21ویمن کرکٹرزایکشن میں نظرآئیں گی۔ ملالہ انڈر21نیشنل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ دوراوٴنڈزمیں کھیلاجائے گااورمجموعی طورپر19میچزکھیلے جائیں گے۔پہلے راوٴنڈمیں 6کمزورریجنل ٹیمیں کوالیفائنگ راوٴنڈکھیلیں گی اس راوٴنڈمیں 6میچزکھیلے جائے گے ۔جن میں سے 2بہتریں ٹیمیں دوسرے راوٴنڈ(سپرایٹ)کے لئے منتخب ہوں گی۔دوسرے راوٴنڈمیں8ٹیموں کے مابین13میچزکھیلے جائیں گے۔