مصباح الحق پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:37

مصباح الحق پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے،مصباح الحق، سابق کپتان عمران خان پر سبقت لے گئے۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے ابوظہبی میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری سکور کی جس کے بعد وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بن گئے۔قومی ون ڈے اورٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کئی منفرد ریکارڈز کے مالک ہیں جن میں عمررسیدہ کپتان، نصف سنچریاں اسکورکرنے میں مہارت شامل ہیں،ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز مصباح الحق نے بحیثیت کپتان دوہزاد چار سو نو رنز بناکرسابق کپتان عمران خان پر برتری حاصل کرلی ،مصباح نے یہ کارنامہ بحیثیت کپتان اپنے اکتیسویں میچ میں انجام دیا۔

متعلقہ عنوان :