سپریم کورٹ بارانتخابات ، کانٹے دار مقابلے کے بعدفضل حق عباسی کامیاب ،عاصمہ جہانگیر گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار 1009 وو ٹ حاصل کیے ،مدمقابل حا مدخان گروپ کے امیدوار عبدالستار کو 961 ووٹ ملے
جمعہ 31 اکتوبر 2014 22:32
، اسلام آباد ،لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں انڈیپینڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار فضل حق عباسی نے میدان مار لیا ہے اور 49ووٹوں کی برتری سے غیر سرکاری نتائج کے تحت کامیاب قرار پائے ہیں ۔ جبکہ اسی گروپ کے اہم عہدہ کے لیے سیکرٹری کے امیدوار چودھری مقصود بھی کامیاب ہو گئے ہیں با ر ایسوسی ایشن کے صدارت اور سیکرٹری شپ کا سہرا اپنے سر کر لیا ہے ۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2014-15، جمعہ 31اکتوبر کو پورے پاکستان میں منعقد ہو ئے اس مرتبہ پشاور سے صدارت کا تاج کے پی کے ، کے سر سجنا تھا ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر کے لیے ایک ، چاروں صوبوں سے ایک ایک نائب صدر ، اور ایک سیکرٹری ، ایک ایڈیشنل سیکرٹری ، ایک فنانس سیکرٹری ، اور چاروں صوبوں سے ارکان مجلس عاملہ کو منتخب کیا جانا تھا ، صدارت کے دو امیدواروں عبدالستار خان اور فضل حق عباسی کے مابین سخت مقابلہ ہوا لاہورمیں 881ووٹ کاسٹ کئے گئے جن میں فضل حق عباسی کو 467ووٹ ملے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار عبدالستار کو 395ووٹ ملے اور سیکرٹری کے لیے دو امیدوار الیکشن لڑ رہے تھے ان مین چودھری مقصود احمد اور میاں اسلم ان میں چودھری مقصود نے لاہو ر رجسٹری سے 456ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور میاں اسلم کو لاہور سے 369ووٹ ملے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.