مختلف حساس شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی

پیر 3 نومبر 2014 11:48

مختلف حساس شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء) .عاشورہ پر قیام امن اورسیکورٹی انتظامات کے تحت مختلف حساس شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہیں جبکہ بہت سے شہروں میں بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

کوہاٹ ڈویژن کے اضلاع کوہاٹ،درہ آدم خیل ،ہنگو اورکرم ایجنسی میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی فون سروس معطل ہے۔ادھر پنجاب اورسندھ میں بھی حساس اضلاع میں موبائل فون سروس بند ہے جبکہ بہت سے شہروں میں جلوس کے دوران موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :