لاہور، خود کش دھماکے میں شہید 4 رینجرز اہلکاروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں

پیر 3 نومبر 2014 12:55

لاہور، خود کش دھماکے میں شہید 4 رینجرز اہلکاروں کی میتیں آبائی علاقوں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) واہگہ بارڈر کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونیوالے 4 رینجرز اہلکاروں کی میتیں اجتماعی نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

دھماکے میں شہید ہونیوالے انسپکٹر رضوان،نائیک بشیر احمد اور لانس نائیک محمد سلطان کی اجتماعی نماز جنازہ رینجر ہیڈکوارٹر کے شہداء گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں گورنر پنجاب چودھری سرور،کور کمانڈر لاہور نوید زمان اور ڈی جی رینجرز خان طاہر جاوید سمیت اعلیٰ افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ نماز جنازہ کے بعد شہید انسپکٹر رضوان کی میت عارف والا،نائیک بشیر کی منڈی بہاؤ الدین جبکہ لانس نائیک سلطان کی میت نارووال ر وانہ کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :