واہگہ بارڈر پر خود کش دھماکے کے بعد صوبہ بھر میں سکیورٹی بدستور ہائی الرٹ

پیر 3 نومبر 2014 13:32

واہگہ بارڈر پر خود کش دھماکے کے بعد صوبہ بھر میں سکیورٹی بدستور ہائی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء)واہگہ بارڈر پر خود کش دھماکے کے بعد صوبہ بھر میں سکیورٹی بدستور ہائی الرٹ ہے ،داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے ،محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس اور دیگر تقریبات کی سکیورٹی بھی ہائی الرٹ ہے جبکہ کئی مقامات پر شناختی کارڈ کے ذریعے شناخت لازمی قرار دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ واہگہ بارڈر کے بعد صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ،اس سلسلہ میں پٹرولنگ بھی بڑھا دی گئی ہے اور افسران خودمانیٹرنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ پولیس کی طرف سے داخلی اور خارجی راستوں پرآنے اور جانے والی تمام گاڑیوں کی جامع تلاشی لی جارہی ہے اور مشکوک افراد کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے ہیں۔