واہگہ بارڈر پر پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے ہیں ، دیکھنا پڑیگا کوئی ہمسایہ ملک ان نعروں کو ختم کرنے کے درپے تو نہیں ؟‘ پرویز رشید

پیر 3 نومبر 2014 14:34

واہگہ بارڈر پر پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے ہیں ، دیکھنا پڑیگا کوئی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر ہر حوالے سے حساس جگہ ہے ، یہاں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے ہیں ، دیکھنا پڑے گا کہ کوئی ہمسایہ ملک ان نعروں کو ختم کرنے کے درپے تو نہیں ؟۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سانحہ واہگہ بارڈر میں اندرونی یا بیرونی ہاتھ ملوث تو نہیں ، سارے آپشنز پر تحقیقات جاری ہیں بہرحال یہ واضح ہے کہ یہ ملک دشمن ایجنڈا کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہئے ، ملکی مفادات پر پاکستانی بن کر سوچنا پڑے گا ۔ قومی سوچ اور اپروچ ہی ملک کو امن کا گہوارا بنا سکتی ہے ،پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کی جڑیں کاٹے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی۔

متعلقہ عنوان :