تھر پارکر ،غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی

پیر 3 نومبر 2014 14:42

تھر پارکر ،غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی، مٹھی ہسپتال میں ایک بچی جاں بحق جبکہ حیدر آباد منتقل کیا جانیوالا بچہ بھی دم توڑ گیا۔تھرپارکر کے باسی خوراک، پانی اور دواوٴں کو ترسنے لگے۔

(جاری ہے)

غذائی قلت سے ہونیوالی بیماریاں سسکتے بلکتے انسانوں کی جانیں نگل رہی ہے۔ خوراک اور پانی کو ترستے لوگ دواوٴں سے بھی محروم ہیں۔ خوراک کی کمی سے سینکڑوں خواتین اور بچے ہسپتالوں میں داخل ہو رہے ہیں۔ سول ہسپتال مٹھی میں تین روز کی نومولود بچی دم توڑ گئی جبکہ وہاں سے حیدر آباد منتقل کیا جانیوالا بچہ بھی دم توڑ گیا ،مٹھی کے سول ہسپتال میں اب بھی 43 بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

متعلقہ عنوان :