آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب،شمالی بلوچستان اسلام آباد، کشمیر و گلگت بلتستان میں بارش ،پہاڑوں پرہلکی برفباری کاامکان

پیر 3 نومبر 2014 14:44

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب،شمالی بلوچستان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب،شمالی بلوچستان اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کاامکان ظاہرکیا ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔

(جاری ہے)

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب ،شمالی بلوچستان، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود ہے، ملک کے دیگرعلاقوں میں مطلع صاف ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سرگودھا، فیصل آباد، کوئٹہ ڈویڑنز اورخیبر پختونخواہ میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش جھنگ میں 3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،جوہرآباد میں دو،نور پور تھل،بھکر،سرگودھا ،میر کھانی اور کالام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،ملک میں کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔