حضرت امام حسین کی جدو جہد ہمیں ہر آمر ، ظلم کے نظام کیخلاف ڈٹ جانے ،چور دروازے سے اقتدار کے راستوں کو تالہ لگانے کا درس دیتی ہے،محمد نواز شریف

پیر 3 نومبر 2014 16:18

حضرت امام حسین  کی جدو جہد ہمیں ہر آمر ، ظلم کے نظام کیخلاف ڈٹ جانے ،چور ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین  کی جدو جہد ہمیں ہر آمر ، ظلم کے نظام کیخلاف ڈٹ جانے ،چور دروازے سے اقتدار کے راستوں کو تالہ لگانے کا درس دیتی ہے،حال ہی میں پاکستانی قوم نے حق وسچ کی راہ پرثابت قدم رہ کر نہ صرف امت مسلمہ بلکہ اقوام عالم میں اپنا مقام بلند کیا ۔یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ قوم محرم الحرام اور بالخصوص یوم عاشور پر امن وامان قائم رکھنے کیلئے قومی فرض اداکرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دے،انہوں نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت میں ممکن بنایا جائے اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پر ہمیں شاعر مشرق کے ان اشعار کو اپنے لئے مشعل راہ بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)


ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کیلئے …نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کاشغر
حرم پاک بھی ، اللہ بھی ، قرآن بھی ایک…کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک
انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلمان ہونے پر فخر ہے ، ہم سب ایک اور حضرت امام حسین  کے پیروکار ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمیں واقعہ کربلا میں دی جانیوالی قربانی پر فخر ہے، واقعہ کربلا امت مسلمہ کو حق وسچ کا ساتھ دینے کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی جذبہ کیساتھ حق وسچ کی راہ میں قربانی کیلئے ہمیں خود کو اور قوم کے ہر فرد کو تیار کرنا ہے تاکہ بحیثیت قوم ہم اپنی حقیقی منزل کی طرف ثابت قدم رہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ حال ہی میں پاکستانی قوم نے حق وسچ کی راہ پرثابت قدم رہ کر نہ صرف امت مسلمہ بلکہ اقوام عالم میں اپنا مقام بلند کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقاء صرف حضرت امام حسین کے راستہ پر چل کر ہی ممکن ہے، وزیراعظم نے کہاحضرت امام حسین  کی جدو جہد ہمیں ہر آمر ، ظلم کے نظام کیخلاف ڈٹ جانے ،چور دروازے سے اقتدار کے راستوں کو تالہ لگانے کا درس دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :