وزیراعظم کی چاروں صوبائی حکومتوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت

پیر 3 نومبر 2014 16:44

وزیراعظم کی چاروں صوبائی حکومتوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے چاروں صوبائی حکومتوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے عوام دوست فیصلوں سے غریب عوام کو اس کا فائدہ پہنچنا چاہیے،گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ سے کسان کی فی ایکڑ آمدنی میں تین سے چار ہزار روپے اضافہ ہوگا۔

ذرائع نے اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء کو بتایا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ دنوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز اور گڈز ٹرانسپورٹرز کی طرف سے کرایوں میں کمی نہ کرنے کی اطلاعات کا سخت نوٹس لیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے عوام کو ریلیف نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے چاروں صوبائی حکومتوں کو ایک اور خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے وزیراعظم کے فیصلے پر چاروں صوبائی حکومتیں فوری طور پر عملدرآمد کرائیں اور ہر ممکن عوام کو حکومت کی جانب سے دیا جانے والا ریلیف پہنچنا چاہیے۔

(جاری ہے)

خط میں لکھا گیا ہے کہ حکومت کے عوام دوست فیصلوں سے غریب عوام کو اس کا فائدہ پہنچنا چاہیے جس میں پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی ، اشیاء کی نقل وحمل کی لاگت میں کمی سے مہنگائی میں کمی،چھوٹی گاڑیوں کے مالکان خصوصاً موٹر سائیکل والوں کیلئے ریلیف دیا گیا ہے۔خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ کسان دوست جو حکومت کی پالیسیاں ہیں اس پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ سے کسان کی فی ایکڑ آمدنی میں تین سے چار ہزار روپے اضافہ ہوگا۔خط میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے وفاقی حکومت نے بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا ازالہ کیا ہے اور زراعت سے وابستہ 70 فیصد آبادی کے لوگوں کو فائدہ ہوگا

متعلقہ عنوان :