بچپن میں زیادتی کا نشانہ بنا تھا ،سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائسن

پیر 3 نومبر 2014 16:56

بچپن میں زیادتی کا نشانہ بنا تھا ،سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائسن

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) اپنے باکسنگ کیریئر کے دوران حریفوں کے بخیے اڈھیر دینے والے مائیک ٹائیسن کا بچپن ناخوشگوار تھا، سابق باکسنگ ہیوی ویٹ چیمپئن نے مائیک ٹائسن نے انکشاف کیا ہے کہ 7سال کی عمر میں انہیں ایک نامعلوم شخص کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ٹائسن نے کہا کہ ایک دن وہ تنہا سڑک سے ہوتے ہوئے جارہے تھے کہ ایک شخص نے انہیں پکڑ کر تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ جنسی زیادتی کا بھی نشانہ بنایا جس کی خبر انہوں نے کبھی کسی کو نہیں کی اور ہمیشہ یہ راز چھپائے رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد انہوں نے اس شخص کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھا اور کسی طرح کا خوف محسوس کرنے کے بجائے اپنی زندگی میں دوبارہ مگن ہوگیا۔