رائے ونڈ تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع چھ نومبر کی شام کو شروع ہوگا

پیر 3 نومبر 2014 17:40

رائے ونڈ تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع چھ نومبر کی شام کو شروع ہوگا

رینالہ خورد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) رائے ونڈ تبلیغی جماعت کا سالانہ عالمی اجتماع چھ نومبر شام سے شروع ہوگا جو 9تاریخ بروز اتوار تک چلے گا اور اتوار کو اجتماعی دعا ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں 13 نومبر سے سولہ نومبر تک چلے گا ۔

(جاری ہے)

ان اجتماعات کیلئے تیاریاں جاری ہیں اور میدان میں خیمے لگائے جا رہے ہیں ان اجتماعات میں دنیا بھر سے دعوت و تبلیغ سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد شرکت کرینگے ان کے علاوہ انڈیا کے مشہور عالم دین مولانا محمد سعد اور دیگر علمائے کرام شرکت کرینگے اجتماعات کے اختتام پر پوری دنیا میں جماعتیں بھی روانہ کی جائینگی

متعلقہ عنوان :