خودکش حملہ پاکستان میں خوف ہندوستان پر طاری رہا

پیر 3 نومبر 2014 18:14

خودکش حملہ پاکستان میں خوف ہندوستان پر طاری رہا

اسلام اباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء) خودکش حملہ پاکستان میں جبکہ خوف ہندوستان پر طاری رہا واہگہ بارڈر پر تقریب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد جبکہ ہندوستان کی سائیڈ کے سٹینڈ خالی رہے واہگہ بارڈر کے قریب ہونے والے خودکش حملے کے بعدرینجرز نے تقریب دوبارہ منعقد کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد بڑی تعداد میں پاکستانی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں جا پہنچے اور شریک ہوئے اس کے برعکس دوسری جانب ہندوستان کے تمام سٹینڈ خالی رہے اور وہاں پر تقریب دیکھنے کے لئے آنے والے بھارتیوں کی بہت ہی کم تعداد تھی معلوم یہی ہورہا تھا کہ پاکستان عوام کی بجائے ہندوستان کے عوام دھماکے کے خوف میں مبتلا ہیں پرچم اتارنے کی تقریب کے موقع پر پاکستانیوں میں بہت ہی زیادہ جو ش و خروش دیکھنے میں آیا اور فضاء پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی ۔

۔۔اعجازمحمد

متعلقہ عنوان :