دہشتگرد عظیم پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہ کرسکے،

واہگہ بارڈر پر دہشتگردی کے واقعہ کے باوجود پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد کی پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت

پیر 3 نومبر 2014 18:24

دہشتگرد عظیم پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہ کرسکے،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء) دہشتگرد عظیم پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہ کرسکے ، واہگہ بارڈر پر دہشتگردی کے واقعہ کے باوجود پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے واہگہ بارڈر پہنچ گئی پاکستان زندہ بادہ کے فلگ شگاف نعرے لگائے ۔ کور کمانڈر لاہور نوید زمان اور ڈی جی رینجرز طارہ زمان نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران شہریوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی اور دہشتگردی کیخلاف نعرے بازی کی ۔ تقریب میں خواتی ، بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ پرچم اتارنے کی تقریب روایتی جوش و جذبے کے ساتھ ہوئی واہگہ بارڈر پر شہریوں نے اپنے تاثرات میں کہا ہے کہ دہشتگرد شہریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے دہشتگردوں کا خوف وطن سے محبت ختم نہیں کرسکتا پاک وطن کے لیے تن من دھن قربان کردینگے دہشتگرد بہادر قوم کو خوف زدہ نہیں کرسکتے