برطانوی کمپنی رولز رائس نے 2600 نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کردیا

بدھ 5 نومبر 2014 12:09

برطانوی کمپنی رولز رائس نے 2600 نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کردیا

لندن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) بگڑتی معاشی صورتحال اور دفاعی اخراجات میں اضافے کے باعث برطانوی کمپنی رولز رائس نے 2600 نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے ڈائریکٹر فنانس بھی تبدیل کر دیا ہے۔کمپنی کے اعلان کے مطابق نوکریوں میں کٹوتی ایرو سپیس ڈویژن میں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

یہ کام اگلے 18ماہ میں مکمل کیا جائیگا جس سے کمپنی کو سالانہ 8کروڑ پاوٴنڈ کی بچت ہو گی۔ گزشتہ 8ماہ میں منافع میں کمی کی دو بار وارننگ جاری ہونے کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ 1884 میں قائم ہونیوالی کمپنی جہازوں کے انجن بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی ہے۔ جس میں 55ہزار افراد کام کرتے ہیں۔