پاکستان بھارتی فوج کو کمزور کرنے کیلئے عسکریت پسندوں کو استعمال کر رہا ہے، پینٹا گون کا الزام
بدھ 5 نومبر 2014 12:33
نیو یارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کو بھارتی فوج کے خلاف استعمال کر رہا ہے تاکہ اس کی طاقت کو توڑا جاسکے۔کانگریس میں پیش کی جانے والی 100 صفحات پر مشتمل ششماہی رپورٹ میں پینٹا گون کاکہنا تھا کہ بھارت اور افغانستان کو اس بات پر تشویش ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گرد کارروائی کر رہے ہیں اور پاکستان انہیں بھارتی فوج کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے جس سے نہ صرف افغانستان بلکہ خطے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ رواں سال مئی میں افغان صوبہ ھرات میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی حلف برداری کی تقریب سے 3 روز قبل ہونے والا حملہ بھی اس سلسلے کی کڑی تھی، بعدا زاں امریکی محکمہ خارجہ نے الزام عائد کیا تھا کہ حملے میں پاکستانی کالعدم تنظیم لشکر طیبہ ملوث تھی۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا کہ حملے کے بعد اس وقت کے افغان صدر حامد کرزئی نے دہشت گردی کی اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے بھارت سے مضبوط تعلقات قائم کئے جائیں گے۔
رپورٹ میں بھارت کی مداح سرائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ انڈیا اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام سے خطے میں استحکام پیدا ہوگا اور اس کے لیے بھارت افغانستان کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہا ہے۔دوسری جانب رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنی روایتی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پڑوسی ملک نہ صرف بھارتی فوج کے خلاف دہشت گردوں کو استعمال کر رہا ہے بلکہ عالمی دہشت گردی میں بھی اس کے ملوث ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی برادری میں یہ خیال زور پکڑ رہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین عالمی دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی میں حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
-
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا دورہ،جلد تکمیل کی ہدایت
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، محمد اسحاق ڈار کا کویت کے ساتھ روایتی طور پر برادرانہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.