سانگھڑ ضلع میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی پولیس کی چاندی

بدھ 5 نومبر 2014 13:49

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) سانگھڑ ضلع میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی پولیس کی چاندی‘ ڈبل سواری موٹر سائیکل لین دین پر کام جاری‘ ہمیں پہلی بار معلوم ہوا‘ شہریں کا اصرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ ضلع میں حکومت نے پہلی بار موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی‘ شہری بے خبر‘ ڈبل سواری موٹر سائیکل پر گھومتے نظر آئے‘ سانگھڑ کے نواب شاہ‘ میرپور خاص‘ حیدرآباد‘ چوٹیاریوں‘ سنجھورو ودیگر شہر کے داخلی خارجی راستوں پر تعینات پولیس کی چاندی نظر آئی۔

موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر خوب لوٹ مار مچای‘ شہر میں ڈبل سواری پر پابندی سے شہری بے خبر چلتے رہے۔ شہریوں نے بتایا کہ صرف کراچی‘ حیدرآباد میں ڈبل سواری کا معلوم تھا‘ سانگھڑ کے شہری اس کے عادی نہیں ہیں‘ سانگھڑ میں ڈبل سواری لگانے کا کوئی جواز نہیں تھا‘ شہریوں نے بتایا کہ مذہبی فتنہ فساد کبھی نہیں ہوا‘ لوگ ایک دوسرے مذہب کا احترام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :