ہائیکورٹ کا مریم نواز کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون اسکیم میں جواب داخل نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار

بدھ 5 نومبر 2014 14:36

ہائیکورٹ کا مریم نواز کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون اسکیم میں جواب داخل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء ) لاہورہائیکورٹ نے مریم نوازکی بطورچیئرپرسن وزیراعظم یوتھ لون اسکیم تقرری کیخلاف کیس میں وفاقی حکومت اور مریم نواز کی طرف سے جواب داخل نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماعت 10نومبر تک ملتوی کر دی ۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے ہیں کہ آئندہ سماعت تک جواب داخل نہ کیا گیا تو مریم نواز کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے اور ادائیگیاں بھی روکی جا سکتی ہیں۔

تحریک انصاف کے زبیرنیازی کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت لاہو رہائیکورٹ میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے حکم کے باوجود وفاقی حکومت اور مریم نواز کی طرف سے جواب داخل نہ کیا گیا جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ محرم الحرام کی تعطیلات کی وجہ سے جواب حاصل نہیں کیا جا سکا ۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر جواب داخل نہ کیاگیاتوادائیگیاں روکی جاسکتی ہیں اور مریم نواز کو بھی طلب کیا جا سکتاہے ۔عدالت نے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہرصورت جواب داخل کرنے اور یوتھ لون اسکیم کے نمائندے کو بھی ذاتی طو رپرپیش ہونے کا حکم جاری کیا ۔

متعلقہ عنوان :