واہگہ حملے کے بعد ہمارااگلا نشانہ بھارت ہے ،جماعت الاحرارکی دھمکی

بدھ 5 نومبر 2014 16:34

واہگہ حملے کے بعد ہمارااگلا نشانہ بھارت ہے ،جماعت الاحرارکی دھمکی

دبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) واہگہ بارڈر پر خودکش حملے میں ملوث تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے والی شدت پسند تنظیم جماعت الاحرار نے کہاہے کہ اس کا اگلا نشانہ بھارت ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس واقعے میں حملہ آور کی پوری کوشش تھی کہ دھماکہ بارڈر سے قریب ترین جگہ پر کیا جائے تاکہ سرحد کی دونوں جانب ہلاکتیں سامنے آئیں۔

(جاری ہے)

جماعت الاحرار نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ان کی تنظیم دونوں جانب حملہ کرنے کے لیے پر عزم ہے۔تنظیم کے ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے اردو میں دیئے گئے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ یہ حملہ سرحد کے دونوں جانب کی حکومتوں کے لیے ایک کھلا پیغام ہے۔اگر ہم اس طرف حملہ کر سکتے ہیں تو دوسری طرف بھی حملہ کیا جا سکتا ہے۔اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں انھوں نے وزیراعظم نریندرا مودی کو مخاطب کرتے ہوئے ہوئے لکھا ہے کہ تم ہزاروں مسلمانوں کے قاتل ہو۔ ہم کشمیر اور گجرات کے معصوم لوگوں کا بدلہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :