سانحہ واہگہ کا ایک اور زخمی 4 سالہ مبشر ہسپتال میں چل بسا

جمعرات 6 نومبر 2014 11:17

سانحہ واہگہ کا ایک اور زخمی 4 سالہ مبشر ہسپتال میں چل بسا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) سانحہ واہگہ بارڈر کا ایک اور زخمی چل بسا ، 4 سال کا مبشر دو روز سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھا ، مرنے والوں کی تعداد 62 ہوگئی ۔ سروسز ہسپتال میں زیر علاج 4 سال کا مبشر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

وہ مدینہ کالونی شالیمار باغ کا رہائشی تھا اور اسی سانحہ میں مبشر کے والدین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بغیر میت کو ورثاء کے حوالے کر دیا ۔ تدفین قریبی قبرستان میں کی جائے گی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق مبشر کی موت خون زیادہ بہنے کی وجہ سے ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :