وزیر اعظم نااہلی کیس کی سماعت آج دوبارہ سپریم کورٹ میں ہوگی

جمعرات 6 نومبر 2014 11:17

وزیر اعظم نااہلی کیس کی سماعت آج دوبارہ سپریم کورٹ میں ہوگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) قائم مقام چیف جسٹس جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق چوہدری شجاعت حسین، گوہر نواز اور اسحاق خاکوانی کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وزیر اعظم یا وزیرداخلہ کے ڈی سیٹ ہونے سے کوئی سروکار نہیں اور عدالت کو آئین کے مطابق فیصلہ کرنا ہے چاہے اس کے جو بھی نتائج ہوں ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے وزیر اعظم نا اہلی کیس پیر کو کوئٹہ رجسٹری میں سنیں، کوئٹہ میں بننے والے لارجر بینچ کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ حتمی فیصلہ کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :