گاڑیاں توڑنے پر سزا یافتہ ملزم گلو بٹ نے سزا کو عدالت میں چیلنج کر دیا

جمعرات 6 نومبر 2014 11:17

گاڑیاں توڑنے پر سزا یافتہ ملزم گلو بٹ نے سزا کو عدالت میں چیلنج کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) سانحہ ماڈل ٹائون میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کیس میں سزاء یافتہ گلوبٹ نے سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ کاشف زیدی کی وساطت سے گلوبٹ نے دائر کی جانیوالی اپیل میں موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گاڑیوں کے توڑ پھوڑ کے مقدمے میں حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا حالانکہ جن افراد کی گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے ان میں سے کسی نے بھی نہ توشکایت درج کروائی اور نہ ہی عدالت میں گواہی دی ، قانون کے تحت متاثرہ فریقین اگر گواہی نہ دے تو سزا نہیں سنائی جاسکتی لیکن اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے پولیس اہلکاروں کی جھوٹی گواہی کی بنیاد پر گیارہ سال تین ماہ قید اورایک لاکھ گیارہ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ گلوبٹ کی سزا کو کلعدم قرار دیکر رہا کیا جائے ۔