چین جدید ہتھیارپاکستان کو فراہم کرسکتاہے،بھارتی اخبار کا واویلا

جمعرات 6 نومبر 2014 11:23

چین جدید ہتھیارپاکستان کو فراہم کرسکتاہے،بھارتی اخبار کا واویلا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) چین نے ڈرون طیاروں کو مار گرانے والی لیزر ٹیکنالوجی تیار کر لی اور اس کے ساتھ ہی بعض بھارتی حلقوں کو اس پریشانی نے گھر لیا ہے کہ کہیں یہ ٹیکنالوجی پاکستان کو نہ مل جائے ۔بھارتی اخبارنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارت میں اس بات کے امکان پر غور کیا جا رہاہے کہ چین جدید لیزر ہتھیار اپنے دوست پاکستان کو دے سکتاہے ۔

اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کے پیش نظر پاکستان اس ٹیکنالوجی کے حصول میں دلچسپی لے سکتاہے ۔اخبار کے مطابق چین کی اس نئی ایجاد سے مغربی طاقتیں پہلے ہی فکرمند ہو چکی ہیں ۔یہ لیزرٹیکنالوجی مختلف قسم کے چھوٹے طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کی گئی ہے ۔ اس کی مدد سے دو کلومیٹر کی رینج میں ٹارگٹ کو پانچ سیکنڈ میں تباہ کیا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

ایک سینئر چینی اہلکار نے وضا حت کی ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا مقصد دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والے ڈرون اور نقشہ ساز کمپنیوں کے ڈرون طیاروں کا سد باب کرنا ہے ۔ بعض نقشہ ساز کمپنیاں ایسے علاقوں کی تصاویر اور نقشے بنانے کی کوشش کرتی ہیں جنکی حکومت کی طرف سے اجازت نہ ہے ۔اس مقصدکے لیے استعمال ہونے والے ڈرون طیاروں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتاہے۔ ان وضاحتوں کے باوجودبھارتی حلقوں کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :