کراچی :لیاری میں دکان پرفائرنگ،پیپلزپارٹی کے 3 کارکن جا ں بحق

جمعرات 6 نومبر 2014 12:01

کراچی :لیاری میں دکان پرفائرنگ،پیپلزپارٹی کے 3 کارکن جا ں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) لیاری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پیپلزپارٹی کے 3 کارکنو ں کو مو ت کے گھا ٹ اتا ر دیا ۔وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ لیاری کے علاقے خالق جمعہ ہال کے قریب نامعلوم افراد نے دکان کے باہر بیٹھے افراد پر فائرنگ کردی جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں عنایت بلوچ، شکور بلوچ اور اعجاز بلوچ نے دم توڑدیااورانکے ساتھی علی حیدر کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے اسے بظاہرگینگ وارکانتیجہ قرادیاہے جبکہ بلاول ہاوس کے تر جمان اعجاز درانی نے کہا کہ لیاری میں پیپلزپارٹی کے کا رکنوں کا قتل 18اکتوبرک یتاریخی جلسے کاردعمل ہے،ان کاکہناتھاکہ تمام ملک دشمن ناصرنے پیپلزپارٹی کیخلاف گرینڈالائنس بنالیاہے اورپیپلزپارٹی کاگڑھ لیاری ان کاہدف ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے لیاری میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کی ہلاکت کا نوٹس لے کر آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :