دنیا کے طاقتور ترین افراد کی فہرست جاری

جمعرات 6 نومبر 2014 12:09

دنیا کے طاقتور ترین افراد کی فہرست جاری

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) امریکی جریدے فوربز نے 2014 کے 72 با اثر افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں روس کے صدر ویلادیمر پیوتن سرِ فہرست جبکہ امریکی صدربا ر اک اوباما دوسرے نمبر پر ہیں۔اس سال پہلے دس با اثر افراد کی فہرست میں دو خواتین ہیں۔ پانچویں نمبر پر جرمنی کی چانسلر ا نجیلا مرکل اور چھٹے نمبر پر امریکہ کے فیڈرل ریزرو کی سربراہ جینٹ ییلن ہیں ،اس سال بھارت کے نومنتخب وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

وہ اس فہرست میں 15ویں نمبر پر ہیں۔دولت اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی دنیا کے با اثر افراد میں 54 ویں نمبر پر ہیں۔فوربز کی لسٹ میں مذہب کے حوالے سے دو افراد شامل ہیں۔ چوتھے نمبر پر پوپ فرانسس ہیں جبکہ ایران کے علی حسین خامنہ ای 19ویں نمبر ہیں۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں سب سے کم عمر افراد میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ہیں جن کی عمر 30 سال ہے جبکہ 49 ویں نمبر پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ جن کی عمر 31 برس ہے۔

سب سے عمر رسیدہ افراد میں سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود ہیں۔ وہ با اثر افراد کی فہرست میں 11 ویں نمبر ہیں۔فوربز کی اس سال کی فہرست میں نو خواتین کو جگہ ملی ہے۔ جریدے کے مطابق فہرست کی تیاری میں یہ دیکھا گیا ہے کہ کون طاقتور ہونے کیساتھ طاقت کواستعمال بھی کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :